Wednesday, September 16, 2020

Karbala Insaniyat Saaz Aayina

Karbala Insaniyat Saaz Aayina - Author: Maulana Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi
Moharram Number 1442 Butool Academy JalalPur.

کربلا انسانیت ساز آئینہ ۔ تحریر: مولانا غافر رضوی فلکؔ چھولسی
محرم نمبر 1442 بتول اکیڈمی جلالپور





Monday, August 24, 2020

Salam - Husain Hai Mera - Falak


Salam Husain hai Mera - Magazine iLm o Danish Moharram 1442 Special
Author: Maulana Syed Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi
سلام حسین ہے میرا مجلہ علم و دانش محرم 1442 ھجری مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی

Imam Husain as. Kalam e Rasul sws. Me


Imam Husain as. Kalam e Rasul sws. me - Magazine iLm o Danish Moharram 1442 Special
Author: Maulana Syed Ghafir Rizvi Chhaulsi
امام حسین علیہ السلام کلام رسول میں مجلہ علم و دانش محرم 1442 ھجری مولانا سید غافر رضوی چھولسی

Thursday, August 20, 2020

Rahat Ko Rahat Mil Gayi


Rahat Ko Rahat Mil Gayi - Maulana Rahat Abbas Manglori Rukhsat ho gaye -
Author: Maulana Syed Ghafir Rizvi Chhaulsi (Editor of Saghar e iLm Foundation)
Published: Avadhnama 21 Aug 2020 - 21/08/2020 - Friday
راحت کو راحت مل گئی - مولانا راحت عباس منگلوری رخصت ہوگئے
تحریر: مولانا سید غافر رضوی مدیر ساغر علم فاؤنڈیشن دھلی
राहत को राहत मिल गई - मौलाना राहत अब्बास मंगलोरी रुख़्सत हो गए -
लेखक: मौलाना ग़ाफ़िर रिज़वी छौलसी - साग़र ए इल्म फ़ाउंडेशन दिल्ली -

Monday, August 17, 2020

Intezar e Moharram

Intezar e Moharram Corona Virus ke Tanazur me Maulana Syed Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi     -  انتظار محرم کرونا وائرس کے تناظر میں: مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی



انتظارِ محرم
?سید غافر رضوی   فلکؔ   چھولسی

غمِ     وصالِ   محرم      دلِ دیار     میں    ہے
سکوں کی سانس بھی اب قید اضطرار میں ہے
فلکؔ   نشینوں    کے  پہلو  میں بیٹھنے کے لئے
ہمارا   قلب   محرم       کے    انتظار  میں  ہے

Intezaar e Moharram
@Maulana Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi

Gham e Visaal e Moharram Dil e Dayaar me hai
Suku’n ki saa’ns bhi ab qaid  e  iztreraar  me  hai
Falak  Nashino’n  ke  Pahlu  me  bethne  ke  liey
Hamara  qalb  Moharram  ke  intezaar  me  hain

इंतेज़ारे मौहर्रम
@मौलाना ग़ाफ़िर रिज़वी फ़लक छौलसी

ग़म ए  विसाले  मौहर्रम  दिले दयार  में है
सुकूँ की सांस भी  अब  क़ैदे इज़्तेरार में है
फ़लक नशीनों के पहलू में बैठने के  लिए
हमारा  क़ल्ब  मौहर्रम  के  इंतेज़ार  में  है


Monday, July 6, 2020

Jarcha Sadat - Ek Nazar

 جارچہ سادات - ایک نظر

(مولانا سید غافر رضوی چھولسی (دہلی

جارچہ سادات ( जारचा )، صوبہ اتر پریش کے ایک ضلع " نوئیڈا" میں شمار ہوتاہے۔ جارچہ کا راستہ دادری سے نکلتا ہے جو جارچہ کی تحصیل بھی شمار ہوتی ہے۔ اس بستی کے سادات کا سلسلہء نسب امام رضا علیہ السلام تک پہنچتا ہے۔
انٹر نیشنل نور مائکرو فلم سینٹر (دہلی) نے امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے پرمسرت موقع پر قدیمی شجروں کی مدد سے ساداتِ جارچہ کا شجرہ مکمل کردیا ہے۔

اس شجرہ میں امام علی رضا علیہ السلام کے بیٹوں میں سے ایک بیٹے کا نام "جعفرقانع" بھی بیان ہوا ہے۔ جعفر قانع خواجہ خضر بخاری کے سترہویں دادا تھے یعنی سترہویں سلسلہ میں جاکر خواجہ خضر جعفر قانع سے مل جاتے ہیں۔ خواجہ خضر، اورنگ زیب کے والد "شاہ جہاں" کی دعوت پربخارہ سے  ہندوستان تشریف لائے تھے۔
خواجہ خضر بخاری کے تیسرے سلسلہ کے پوتے پیرعلی سبزواری اور زندہ علی صاحبان جارچہ میں آکر بسے تھے۔ اس شجرہ میں مختلف قدیمی شجروں سے مدد لی گئی ہے نیز خاندانوں کی تواریخ سے استفادہ کرتے ہوئے شجرہ کو آگے بڑھایا گیا ہے۔
جارچہ میں سات خاندان آباد ہیں:
(1)نوگھریہ خاندان: یہ خاندان چوپال کلاں کے ارد گرد آباد ہے اور اس محلہ کی مسجد اور اس کے امامباڑہ کے متولی بھی اسی خاندان کے لوگ بنتے آئے ہیں۔






(2)خاندان بندگی معظم: یہ خاندان محلہ کاٹھا، ٹاپ اورپوستی خانہ میں آباد ہے۔






(3)خاندان چہارم یا چہارم والے: اس خاندان کے کچھ لوگ چھولس سادات میں آباد ہوئے اور کچھ لوگ جارچہ سادات میں آباد ہوئے۔ اس خاندان کو خاندان چہارم بھی تاریخ کے حساب سے کہا جاتا ہے جو زمین کے متعلق قضیہ رہا تھا۔ اس کی تفصیلات گلستان رضویہ(شجرہ چھولس سادات -  छौलस )  تالیف مولانا ذاکر رضا رضوی چھولسی میں دستیاب ہوسکتی ہیں۔







(4)خاندان شاہ نعمت اللہ: اس خاندان میں بڑی بڑی شخصیات گزری ہیں جن میں سے قاری جعفر علی جارچوی اور ان کے فرزند شمس العلماء مولانا قاری عباس حسین جارچوی کے اسماء قابل ذکر ہیں۔











(5)خاندان شاہ ابراہیم یا خاندان دلوالی: اس خاندان کے بزرگ "میر صحاب علی" دلّی سے آکر جارچہ سادات میں آباد ہوئے تھے اسی لئے یہ خاندان دلوالی کے نام سے معروف ہوا۔






(6)خاندان شاہ جعفرقانع(خاندان میر زندہ علی): اس خاندان کے بزرگ "میر زندہ علی" بڑی گلاؤٹھی سے آکر جارچہ میں آباد ہوئے، یہ اورنگ زیب کا زمانہ تھا، آپ نے جارچہ میں ہی شادی کی۔






(7)خاندان شاہ یعقوب: جناب اختر حسین، جناب مولوی مصداق الحسن اور جناب مقیم احمد صاحبان کی قلمی دستاویز کے مطابق اس خاندان کو شجرہ میں شامل کیا گیا۔
ان سات خاندانوں کے علاوہ جارچہ میں ایک  خاندان"جعفری خاندان" کے نام سےبھی آباد ہے، اس خاندان کی معلومات بھی جناب اختر حسین صاحب کی قلمی دستاویز سے جو کچھ حاصل ہوا ، اس کی نقل اس شجرہ میں شامل کردی گئی ہے۔
شجرے اور خاندانی تاریخیں ہمارے مستقبل اور آئندہ نسلوں کے لئے نہایت کار آمد ثابت ہوتے ہیں کیونکہ آئندہ نسلوں تک بزرگوں کی باتیں پہنچانے کا سب سے آسان راستہ یہی ہے۔
ہندوستان کے سادات اور ایران سے ہندوستان ہجرت کرنے والوں کا شجرہ منظّم کرنا، ایران اور ہندوستان کے مابین گہرے روابط کی دلیل ہے نیز آٹھ سو سال کے وقفہ میں ہندوستان میں اسلامی حکومتوں  اور اسلام کی خدمات کو بیان کرتا ہے۔
ساداتِ جارچہ کا شجرہ   35/سینٹی میٹر چوڑا اور 52/میٹر لمبا،  محمدیوسف صاحب کے قلم سے  کپڑے کے اوپر نور مائکروفلم سینٹر (دہلی) میں لکھا گیا ہے۔
۞۞۞

Sunday, June 28, 2020

Chhaulas Sadat - Ek Mukhtasar Taarruf

چھولس سادات - ایک مختصر تعارف

مولانا سید غافر رضوی چھولسی (دہلی)

چھولس(Chhaulas    छौलस -  Chholas - )، ایک تاریخی بستی ہے جو سادات کی بستی کہلاتی ہے؛ اس بستی کے سادات، ایران کے شہر "سبزوار" سے تعلق رکھتے ہیں کیونکہ اس بستی کے مورث اعلیٰ (میرسید علی سبزواری)سبزوار سے مختلف مراحل طے کرتے ہوئے سرزمین چھولس سادات پر قیام پزیر ہوئے تھے۔  میرسید علی سبزواری کے فرزند ارجمند سید علی اصغر سبزواری کا مزار مبارک چھولس کی کربلا میں ہی واقع ہے جو سادات چھولس کے جدّامجد ہیں۔
چھولس سادات میں کافی تعداد میں امامبارگاہ موجود ہیں جو ایام عزا میں اچھی طرح آباد رہتے ہیں۔چھولس سادات میں چار مسجدیں ہیں جن میں سے دومسجدیں  شیعوں کی اور دو مسجدیں اہل سنت حضرات کی ہیں۔  اس بستی میں ایک مدرسہ بھی ہے جس کو جامعہ رضویہ کہا جاتا ہے اور یہ مدرسہ کافی قدیمی ہے، اس مدرسہ کی داغ بیل ڈالنے والے: (1)مولانا سید شمشاد احمد رضوی گوپالپوری صاحب قبلہ(2)جناب سید آفاق حسین چمن زیدی صاحب علیگڑھ (3) جناب سید محمد شفیع رضوی چھولسی (سابق پردھان) ہیں۔

نمونہ کے طور پر مسجد، امامباڑے اور مدرسہ کی کچھ تصاویر اسی مضمون کے آخر میں ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔

جغرافیائی اعتبار سے چھولس سادات:
چھولس کا جغرافیہ
یہ بستی پہلے تو ضلع بلند شہر میں واقع تھی اس کے بعد غازی آباد اور حال حاضر میں یہ بستی گوتم بدھ نگر (نوئیڈا یا گریٹر نوئیڈا) میں شمار ہوتی ہے۔
جغرافیائی اعتبار سے چھولس سادات، دہلی سے پچاس کیلو میٹر؛ غازی آباد سے اکتیس کیلو میٹراور دادری سے تیرہ کیلو میٹر مشرق کی طرف۔ نیز بلند شہر سے اٹھائیس کیلو میٹر اورسکندرآباد سے تیرہ کیلو میٹر مغرب کی طرف واقع ہے۔ دادری اور سکندرآباد کے درمیان میں ایک نہر کا پُل ہے جس کو کوٹ کا پُل کہتے ہیں اس پُل سے ساڑھے چار کیلو میٹر شمال(اتر)کی طرف واقع ہونے والی بستی کا نام چھولس سادات ہے۔
نوٹ: تفصیل طلب حضرات (علمائے چھولس سادات ویکیپیڈیا اور گلستان رضویہ کی جانب رجوع کرسکتے ہیں)




Masjid - Mosque Chhaulas - Chholas Abbas Nagar Uttar Pradesh Gautam Budh Nagar. G.B. Nagar. Greater Noida U.P.
مسجد چھولس سادات عباس نگر یوپی گوتم بدھ نگر - جی بی نگر یوپی ۔ گریٹر نوئیڈا



Jama Masjid - Mosque Chhaulas - Chholas Uttar Pradesh Gautam Budh Nagar. G.B. Nagar. Greater Noida U.P.
جامع مسجد چھولس سادات  یوپی گوتم بدھ نگر - جی بی نگر یوپی ۔ گریٹر نوئیڈا



 Bada Imambada - Imam Bargaah - Chhaulas Sadat Abbas Nagar Chholas -Masjid - Uttar Pradesh Gautam Budh Nagar. G.B. Nagar. Greator Noida U.P.
امامباڑہ امام بارگاہ چھولس سادات عباس نگر یوپی گوتم بدھ نگر - جی بی نگر یوپی ۔ گریٹر نوئیڈا



Karbala Chhaulas - Chholas  Uttar Pradesh Gautam Budh Nagar. G.B. Nagar. Greater Noida U.P.
کربلا چھولس سادات  یوپی گوتم بدھ نگر - جی بی نگر یوپی ۔ گریٹر نوئیڈا



Jamia Rizvia -  Chhaulas - Chholas Abbas Nagar Uttar Pradesh Gautam Budh Nagar. G.B. Nagar. Greator Noida U.P.
جامعہ رضویہ چھولس سادات عباس نگر یوپی گوتم بدھ نگر - جی بی نگر یوپی ۔ گریٹر نوئیڈا

Saturday, June 20, 2020

Sher - Sholey - Halat e Hazira


Aaj wo Sholey ugalte hain hamare hi khilaf
Humne kal jin ke liey Duniya ko Qurba'n kar diya
M.Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi
آج وہ شعلے اگلتے ہیں ہمارے ہی خلاف
ہم نے کل جن کے لئے دنیا کو قرباں کردیا
مولانا سید غافر رضوی فلک چھولسی
شعر، شعلے، حالات حاضرہ

Sher - Khamshi


Wo meri khamshi bhi sunta hai
Ai Falak yu'n hi kam sukhan hu'n me
M.Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi
وہ مری خامشی بھی سنتا ہے
اے فلک! یونہی کم سخن ہوں میں
مولانا غافر رضوی فلک چتھولسی
- خاموشی- شعر - خامشی

Wednesday, February 12, 2020

Nikah Nama Namuna (Example)

Nikah Nama Namuna - Example - Ideal Nikah Nama - نکاح نامہ نمونہ - ایکزامپل - آئیڈیل
Author: Maulana Syed Ghafir Rizvi Chhaulsi. مصدقہ: مولانا سید غافر رضوی چھولسی
Contact us For Nikah Nama: Ph: +91-9958741672. Email: saghareilm@gmail.com. رابطہ کیجئے




Nikah Nama Namuna - Example - Ideal Nikah Nama - نکاح نامہ نمونہ - ایکزامپل - آئیڈیل
Author: Maulana Syed Ghafir Rizvi Chhaulsi. مصدقہ: مولانا سید غافر رضوی چھولسی
Contact us For Nikah Nama: Ph: +91-9958741672. Email: saghareilm@gmail.com. رابطہ کیجئے


Sirajul Mubin Vol-2 - Hindi

 Sirajul Mubin Hindi Translate Vol-2 Hindi Translator: Moulana S. Tasdiq Husain Rizvi and Maulana S. Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi - Author: A...