Bio Graphy: M. Ghafir Rizvi (Urdu)



مولانا سید غافر رضوی چھولسی


تذکرہ، احوال زندگی، زندگی نامہ، حیات نامہ، زندگینامہ اردو
نام:
مولانا سید غافر حسن رضوی چھولسی

لقب/تخلص/کنیت:
رضوی، ضیاء الافاضل، فلکؔ چھولسی، ادیبِ زمن، صاحب رضا۔

نام پدر:
سید احسن رضا رضوی

تاریخ ولادت:
2  /  جنوری 1983ء  مطابق   21  /  شوال 1406ھ

خاندان:
مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی فرزند سید احسن رضا رضوی فرزند سید غلام رضا رضوی فرزند سید ولایت حسین رضوی۔ موصوف کا خاندان، چھولس سادات (عباس نگر) میں "خاندان ولایت" کے نام سے معروف ہے۔ آپ کا خاندان  چھولس کے معروف خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ علم و ہنر، ادب و ثقافت، دینداری اور مشورہ کے اعتبار سے آپ کا خاندان ایک محترم خاندان شمار ہوتا ہے۔

علمی وفنی مہارتیں:
    v    فن تصنیف
    v     تالیف
    v     فن تحقیق
    v     فن ترجمہ
    v     فن خطابت
    v     فن شاعری
    v     کمپیوٹر (ورڈ، فوٹوشاپ، ٹائپ وغیرہ)

تعلیمی اسناد:
             ·        فاضل (عربی فارسی بورد الہ آباد - لکھنؤ)
             ·        معلم (جامعہ اردو علی گڑھ)
             ·        کارشناسی‌ارشد (جامعۃ‌المصطفی قم‌ایران)
             ·        ایم اے (جامعہ‌ملیہ‌اسلامیہ دہلی ہندوستان)

تعلیمی مراکز:
o       مکتب امامیہ چھولس سادات
o       جامعہ رضویہ چھولس سادات
o       مدرسہ باب العلم نوگانواں سادات
o       مدرسہ فیضیہ قم المقدسہ ایران
o       حرم مطہر معصومہ قم سلام‌اللہ‌علیہا
o       مدرسہ آیۃ‌اللہ گلپائیگانی قم‌المقدسہ ایران
o       مدرسہ آیۃ‌اللہ لنگرودی قم‌المقدسہ ایران
o       مقبرہ علی بن بابویہ قم‌المقدسہ ایران
o       مدرسہ حجتیہ قم‌المقدسہ ایران
o       مدرسہ جامعۃ العلوم قم‌المقدسہ ایران
o       جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دہلی

اولاد:
           ٭         سید عابس رضا رضوی(محمد)
           ٭         سیدہ ہدیٰ رضوی
           ٭         سیدہ ردا رضوی
          بیٹا اور پہلی بیٹی نقاشی میں کافی ماہر ہیں۔ موصوف کے تینوں بچے قم المقدسہ کی سرزمین پر پیدا ہوئے اور ان کے پاسپورٹ میں مقام ولادت قم المقدسہ ایران لکھا ہوا ہے۔
          پہلا بیٹا 2008ء میں ولی عصر نامی ہاسپٹل قم المقدسہ میں پیدا ہوا۔ پہلی بیٹی 2011ء میں اور دوسری بیٹی 2014ء میں الزہراء نامی ہاسپٹل قم المقدسہ میں پیدا ہوئیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کا بیٹا، مولا علی علیہ السلام کی ولادت کے روز یعنی تیرہ رجب میں پیدا ہوا، پہلی بیٹی مولا علی علیہ السلام کی شہادت کے روز یعنی اکیس رمضان المبارک میں پیدا ہوئی اور دوسری بیٹی 12/18/ 14 میں پیدا ہوئی جس سے مولانا موصوف نے یہ تعبیر کیا کہ میری بیٹی 18 بنی ہاشمؑ 12 امامؑ اور 14 معصومینؑ کے زیر سایہ پیدا ہوئی ہے۔

مدارس:
    v    مکتب امامیہ چھولس سادات: کلاس اطفال - پنجم
اساتذہ:
           ·        سید ہادی حسن رضوی
           ·        سید حسن امام رضوی
           ·        سید ناظم حسین ہردوئی

    v    جامعہ رضویہ چھولس سادات
ابتدایی تعلیم سے مولویت، شرح لمعہ تک
استاد:
           ·        مولانا سید شمشاد احمد رضوی گوپالپوری

    v    مدرسہ باب العلم نوگانواں سادات
وقتی تعلیم (امتحان کے دور میں پانچ سال تک ہر سال تقریباً ایک مہینہ سے چالیس روز تک)
اساتذہ:
           ·        مولانا سید مظفر حسین
           ·        مولانا سید محمد مسلم زیدی
           ·        مولانا  افضال حسین بجنوری
           ·        مولانا سید بشارت حسین
           ·        مولانا فتحیاب حسین
           ·        مولانا وزیر عباس مظفر نگری
           ·        مولانا مظاہر علی حیدری مظفر نگری

    v    مدرسہ فیضیہ و حرم مطہر معصومہ قم (سلاماللہعلیہا)
اساتذہ:
          ·        آقای کاشانی
          ·        آقای ولی زادہ
          ·        آقای خویی
          ·        آقای حایری
          ·        آقای سید سلطان حسین رضوی
          ·        آقای سید علی عباد رضوی
          ·        آقای علی عباس حمیدی
          ·        آقای علی عباس خان
          ·        آقای سید عون نقوی

    v    مدرسہ حجتیہ قم المقدسہ ایران
اساتذہ:
         ·        آیۃ اللہ شیخ جعفر سبحانی
         ·        آیۃ اللہ شیخ باکوئی
         ·        آیۃ اللہ سید مسعودی
         ·        آقای جویباری
         ·        آقای سید مہدی محمدی
         ·        آقای شفیعی مازندرانی
         ·        آقای اصطہباناتی
         ·        آقای حائری
         ·        آقای عابدیان
         ·        آقای خوئی
         ·        آقای عابدی
         ·        آقای پایانی
         ·        آقای مجتہدی
         ·        آقای نوروزی
         ·        آقای لالانی
         ·        آقای حسینی (عراقی)
         ·        آقای سید محمد (عراقی)
         ·        آقای حسن شکوری
         ·        آقای ربانی
         ·        آقای باقریان
         ·        آقای یابری

    v    درس آزاد نہج البلاغہ
اساتذہ:
          ·        آیۃ اللہ سید شمیم السبطین رضوی
          ·        آیۃ اللہ شیخ محمد علی مقدادی قمی
          ·        مولانا سید جواد نقوی۔[1]

تالیف / تصنیف / ترجمہ
    Ø     حقیت دنیا مولا علیؑ کی نظر میں
    Ø     معرفت دین آیات و روایات کے تناظر میں
    Ø      گلستان رضویہ (شجرہ چھولس سادات)
    Ø     بوستان ولایت (شجرہ خاندان ولایت عباسنگر چھولس سادات)
    Ø     سعد بن ابی وقاص کا حقیقی چھرہ تاریخ کے آئینہ میں
    Ø     وہابیت کا تنقیدی جائزہ
    Ø     روز عاشور کا روزہ (تحقیقی جائزہ)
    Ø     اجازات علمای ہند (فارسی)
    Ø     نجوم الہدایۃ (فارسی)
    Ø     کشف الخزائن (فارسی)
    Ø     خطیب کعبہ (خطبہ حضرت عباسؑ در شان امام حسینؑ) ترجمہ اردو
    Ø     آیات ولایت کا تحقیقی جائزہ فریقین کے تناظر میں
    Ø     نصاب تعلیم ساغرعلم فاؤنڈیشن
    Ø      کشکول فلکؔ

انٹر نیشنل سمیناروں میں شرکت اور دریافت انعامات:
  ü     جشنوارہ شیخ طوسی مدرسہ امام خمینیؒ قم - ایران
  ü     جشنوارہ امام رضاؑ ہمدرد یونیورسٹی  دہلی - ہند
  ü     سمینار رہبری ہمدرد یونیورسٹی دہلی – ہند
مذکورہ سمیناروں کے علاوہ، نیشنل سمیناروں میں کافی تعداد میں شرکت کی ہے لیکن مذکورہ سمینار، انٹر نیشنل پیمانہ پر منعقد ہوئے جن میں موصوف کو مدعو کیا گیا اور مضمون نگاری کے ساتھ ساتھ مضمون خوانی کی بھی دعوت دی گئی، موصوف نے مضمون خوانی کے ساتھ انمول انعامات حاصل کئے۔

 اجتماعی، ثقافتی اور تمدنی سرگرمیاں :
§        مدیر ادارہ ساغر علم فاؤنڈیشن (S.i.F.) دہلی
§        معاونمدیرادارہ پیاماسلامفاؤنڈیشن(P.i.F.)چھولسسادات
§        معاون مدیر شعور ولایت فاؤنڈیشن (S.W.F.) لکھنؤ
§        معاون ادارہ پیغام دین فاؤنڈیشن (P.D.F.)دہلی
§        رکن ہیئت تحریریہ ابوطالب انسٹیٹو ٹ لاہور
§        رکن ہیئت تحریریہ ادارہ ریاض القرآن لکھنؤ
§        تحقیق
§        تصنیف
§        تالیف
§        ترجمہ (عربی، فارسی، اردو)
§        بلاگ سازی و اجرای آن
§        کتاب، میگزین، بروشر وغیرہ کی سیٹنگ
§        مضمون نگاری
§        فوٹو شاپ
§        ٹائپ
§        ورڈ
§        ان پیج
§        ایکسل
§        پاور پوائنٹ
§        فوٹو، کتاب کور وغیرہ کی سیٹنگ
§        ویڈیو ایڈیٹنگ
§        آڈیو ایڈیٹنگ

کتابوں کا تعارف:
مولانا موصوف کی تصنیفات و تالیفات زیادہ ہیں جن میں سے مندرجہ ذیل دو نمونے پیش ہیں:
(1)    کتاب: اجازات علمای ہند    موضوع: اجازات       زبان: فارسی
آغاز: موجودہ کتاب، اجازوں پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں وہ اجازے ہیں جو قم، نجف، خراسان، اصفہان وغیرہ کے علماء نے ہندوستانی علماء کو دیئے ہیں اسی طرح وہ اجازے جو ہندوستانی علماء نے ایران و عراق کے علماء کو عطا کئے ہیں، اس کتاب میں مختصر طور پر اجازوں کی تعریف بھی ہوئی ہے۔
توضیحات: اس کتاب "اجازات علمائے ہند" میں اجازہ اجتہاد، اجازہ روایت، اجازہ حسب الامر، اجازہ امام جمعہ و جماعت وغیرہ بیان ہوئے ہیں۔ اس کتاب میں مولانا سید غافر رضوی چھولسی و مولانا سید رضی زیدی پھندیڑوی نے تحقیق کی ہے۔

(2)   کتاب: نجوم الہدایۃ                موضوع: تذکرہ              زبان: فارسی
آغاز: الحمد للہ رب العالمین و الصلاۃ و السلام علی محمد و آلہ الطاھرین اما بعد: علم و عالم کی فضیلت کسی شخص کے لئے پوشیدہ نہیں ہے کہ روایات میں کیسی عظمتوں کے ساتھ بیان ہوا ہے! ایسی روایات کی کوئی تعداد نہیں ہے جو علمائے اعلام کے فضائل کو آشکار کرتی ہیں۔
توضیحات: یہ کتاب، ہندوستان کے علمائے اعلام کے حالات زندگی پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں ان علماء کو ترجیح دی گئی ہے جو اس دنیا سے جاچکے ہیں تاکہ ان کے تذکرہ کو دوبارہ زندہ کیا جاسکے۔ ابھی اس کتاب کی دو جلدیں تیار ہوئی ہیں اور تیسری جلد آمادہ ہورہی ہے۔ اس کتاب کی کئی جلدیں آمادہ کی جائیں گی۔ یہ کتاب فارسی اعتبار سے الف باء کی ترتیب کے ساتھ آمادہ کی جارہی ہے۔ اس کتاب کے محقق مولانا سید غافر رضوی چھولسی اور مولانا سید رضی زیدی پھندیڑوی ہیں۔ 

علمی و تحقیقی مضامین:
      ٭         اخلاق و سیرت پیغمبر اسلامؐ
      ٭         زیارت عاشوراء کے فقروں کی وضاحت
      ٭         ذات علوی، عالمی پیمانہ پر
      ٭         غدیر، علمائے اہلسنت کی نگاہ میں
      ٭         اوصاف الٰہی نہج البلاغہ کی روشنی میں
      ٭         فاطمہ زہراؑ اور فدک
مذکورہ مضامین کے علاوہ مولانا موصوف کے مضامین اتنے زیادہ ہیں کہ خود ان کے علاوہ شاید کوئی شمار نہ کرپائے، ان مضامین کا تذکرہ موصوف کے احوال زندگی میں آئے گا۔

مولانا غافر رضوی کے شاگرد:
مولانا موصوف، جس وقت چھولس کے مدرسہ جامعہ رضویہ میں مشغول تعلیم تھے، اپنے استاد محترم جناب مولانا سید شمشاد احمد رضوی صاحب قبلہ گوپالپوری کے حکم کے تحت چھوٹی کلاسوں کو درس دیا کرتے تھے؛ اسی طرح جب مولانا شمشاد صاحب کو سفر درپیش ہوتا تھا تو تمام کلاسیں موصوف کی ذمہ داری پر چھوڑ جاتے تھے اور موصوف اس عہدہ کو بحسن و خوبی نبھاتے تھے۔ موصوف جس وقت قم المقدسہ میں مصروف تعلیم تھے اس وقت بھی آپ متعدد شاگردوں کو درس دیتے تھے، اس کے علاوہ ماہ رمضان المبارک اور محرم میں اعزام ہوکر ہندوستان آتے تھے تو یہاں آکر بھی کلاسز کا اہتمام کیا کرتے تھے۔ چونکہ موصوف کو شاعری کے فن سے بھی کافی دلچسپی ہے اسی لئے اس میدان میں بھی ان کے متعدد شاگرد ہیں جن میں سے بعض مستقل شاگردی میں ہیں اور بعض وقتی طور کے شاگرد ہیں۔
جب موصوف سے انٹرویو لیتے وقت ان کے شاگردوں کے ناموں کے متعلق سوال کیا تو مولانا نے نام بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا: میں شاگردوں کے نام بتانا ضروری نہیں سمجھتا ہوں کیونکہ میرا یہ عمل بعض لوگوں کی خفت کا سبب قرار پاسکتا ہے۔

مولانا کے شاگردوں کی سرگرمیاں:
مولانا کے شاگرد، طرح طرح کی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہیں۔ وہ سرگرمیاں جو مولانا انجام دیتے ہیں، ان کے تمام شاگرد ان تمام اوصاف سے مزین تو نہیں ہیں لیکن بعض شاگرد بعض اوصاف اور بعض دوسرے شاگرد بعض دیگر اوصاف کے حامل ہیں۔ آپ کے شاگردوں میں سے تین چار شاگرد، بہترین شعراء میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کے کئی شاگرد بہترین لب ولہجہ کے مالک ہیں جنہوں نے مولانا کے متعدد کلام اپنی خوبصورت آواز میں پڑھے ہیں اور وہ یوٹیوب پر بھی موجود ہیں۔ آپ کے بعض شاگرد، کمپیوٹر کے فن میں ماہر ہیں مثلاً ان پیج، ورڈ، فوٹوشاپ وغیرہ۔
آپکا ایک شاگرد جو ہندو مذہب سے تعلق رکھتا تھا، اس کو آپ نے اردو اور عربی پڑھائی جو آج گورنمنٹ ٹیچر بن چکا ہے کیونکہ گورنمنٹ ٹیچنگ کے لئے اردو بھی لازمی قرار دی گئی ہے اسی لئے آپ نے اسے اردو پڑھائی تاکہ وہ ترقی کے زینے طے کرسکے، مولانا کی محنت رنگ لائی اور آج وہ گورنمنٹ ٹیچر بن چکا ہے۔

حالات زندگی:
مولانا کا مکمل نام "سید غافر حسن رضوی" ہے، آپ کے خطاب "ضیاء الافاضل و ادیب زمن"  ہیں؛ آپ کا تخلص "فلکؔ چھولسی" متعدد مقامات پر دیکھنے میں آتا ہے۔ بچپن میں آپ کا نام "صاحب رضا" رکھا گیا تھا، بعض اہل وطن آج بھی اسی نام سے جانتے ہیں۔
مولانا کی پیدائش کا بیان: مولانا کی ولادت 2/جنوری 1983ء مطابق 21/ شوال 1406ھ چھولس سادات (عباس نگر) میں ہوئی۔ آپ کی پیدائش کے وقت چھولس کا ضلع "غازی آباد" تھا اور حال حاضر میں چھولس سادات کا ضلع "گوتم بدھ نگر" ہے جس کا شارکٹ کٹ "جی بی نگر" ہے بعض لوگ "گریٹر نوئیڈا" بھی لکھتے ہیں۔ آپ کا وطن چھولس سادات، ہندوستان کے دار السلطنت "دہلی" کے جوار میں واقع ہے، تقریباً 45/50 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔ چھولس سادات در حقیقت گریٹر نوئیڈا میں آتا ہے اور نوئیڈا دہلی سے متصل ہے اسی لئے چھولس سادات دہلی سے کافی قریب ہے۔
مولانا، آٹھویں امام "امام علی رضا علیہ السلام" کی نسل سے ہیں اسی لئے آپ کو رضوی کہا جاتا ہے۔ آپ کی اصل "سبزوار" کی طرف پلٹتی ہے جوکہ ایران کا ایک سبزہ زار شہر ہے۔ یہاں سے ایک سید علی سبزواری نامی بزرگ چھولس آئے تھے اور انھوں نے اس بستی میں اپنی نسل بسائی۔ جب آپ کے والدین سے انٹرویو لیا گیا تو انہوں نے بتایا: مولانا کا بچپن نہایت بیماریوں میں گزرا ہے، ایسی حالت تھی کہ بچنے کی امید نہیں تھی، چراغ زندگی کی لو مدھم پڑنے لگی تھی۔ لیکن شاید ان کے وجود سے خدا کو اسلام کی خدمت درکار تھی لہٰذا انہیں شفا حاصل ہوگئی۔[2]
مولانا کو درپیش سفر: مولانا نے یوں تو خود ہندوستان میں متعدد سفر کئے ہیں لیکن موصوف زیادہ سفر کرنا پسند نہیں فرماتے ہیں. وہ کہتے ہیں کہ مجھے سفر سے اچھا ایک جگہ قیام اور دین کی تبلیغ کرنا لگتا ہے. موصوف جب ایران میں مصروف تعلیم تھے اسی دوران آپ نے عراق کے کئی سفر کئے اور زیارات کے ساتھ مراجع عظام سے ملاقاتیں بھی کیں. 
مولانا سب سے پہلے عراق اس وقت گئے جب صدام معزول ہوچکا تھا، مولانا اس وقت غیر شادی شدہ تھے. حالانکہ اس دوران بغیر ویزا کے بھی عراق کا سفر ممکن تھا اور لاتعداد لوگ سفر کررہے تھے لیکن موصوف نے یہ سفر پورے قوانین کے ساتھ انجام دیا. آپ نے عراق کا دوسرا سفر اپنی اہلیہ صاحبہ اور اپنے بیٹے عابس رضا کے ساتھ اور تیسرا سفر آپ نے اس وقت کیا جب تیسرا بچہ یعنی دوسری بیٹی ردا رضوی گود میں تھی، اس بار آپ نے پورے خانوادہ کے ساتھ سفر کیا اور اس سفر کے بعد اپنے وطن واپس آگئے. فی الحال مولانا کا قیام دہلی کے ایک علاقہ "اوکھلا" میں ہے.
مولانا کی کلچرل سرگرمیاں: مولانا غافر رضوی، چھولس سادات کے افق پر پندرہویں صدی کا ایک چمکتا ستارہ ہیں۔ موصوف چھولس سادات(ہندوستان) کے مشہور و معروف، مفکرین، مصنفین، مترجمین، ادباء، شعراء اور علماء میں شمار ہوتے ہیں۔ 
مولانا، ادارہ ساغر علم فاؤنڈیشن(دہلی) کے مینیجر اور مدیر ہیں، انہی کی نگرانی میں ان کے بڑے بھائی مولانا ذاکر رضا رضوی چھولسی کا ادارہ "پیام اسلام فاؤنڈیشن" ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے!۔
حال حاضر میں مولانا موصوف، سوشل میڈیا پر بحسن و خوبی سرگرم عمل ہیں اور اس کے ذریعہ اسلام و انسانیت کی تشہیر فرماتے ہیں؛ مولانا کی مختلف سرگرمیاں ویب سائٹ، انسٹاگرام، ٹیلیگرام، فیس بک، واٹس ایپ، بلاگز، ٹویٹر وغیرہ پر قابل مشاہدہ ہیں۔ موصوف اس چیز کے قائل ہیں کہ زمانہ کی ترقی کے پیش نظرزمانہ کے ساتھ قدم سے قدم ملاکر چلنا چاہئے، چونکہ یہ زمانہ سوشل میڈیا کا ہے لہٰذا ہمیں اسلام کی تشہیر و ترویج اسی کے ذیعہ کرنی چاہئے تاکہ اسلام کے اہم پیغامات کو قوم کے جوانوں اورنوجوانوں تک پہنچایا جاسکے۔[3]
جب تک مولانا حوزہ علمیہ قم میں مصروف تعلیم تھے اس وقت تک آپ مسلسل سماجی و کلچرل سرگرمیاں بھی انجام دیتے تھے۔ مولانا کی سرگرمیاں انٹرنیٹ اور ہندوستان کے مشہور و معروف اخباروں میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔
مذکورہ سرگرمیوں کے علاوہ مولانا نے کئی ٹرم فارسی کلاسز کے بھی منعقد کئے جس کی کلاسز ٹیلیگرام چینل پر آنلائن منعقد کیں اور آپ اس کام میں کامیاب بھی ہوئے، آپ نے طالب علموں اور طالبات کو ساغر علم فاؤنڈیشن کی جانب سے سرٹیفیکٹ بھی دیا۔ مولانا نے ان سرگرمیوں  کے علاوہ،  ایران سے تحقیقی اسناد بھی حاصل کیں۔[4]
اسناد کا حصول: مولانا غافر رضوی نےجامعہ اردو علی گڑھ سے  ادیب سے لیکر معلم تک کی اسناد حاصل کیں۔ اسی طرح عربی فارسی بورڈ الہ آباد اور لکھنؤ سے مولوی سے لیکر فاضل تک کی اسناد حاصل کیں۔ المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی قم ایران سے کارشناسی، ارشد اور عربی کنورسیشن کی اسناد دریافت کیں اور جامعہ ملیہ دہلی(ہندوستان) سے ایم اے فارسی کی سند حاصل کی۔ کون سی سند کون سے سال میں حاصل کی اس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
 کلاس پنجم                :              ( 2000ء)            مولوی              :              ( 1996ء)
ادیب                       :              ( 1996ء)             منشی                   :              ( 1997ء)
ماہر                          :              ( 1887ء)             عالم                 :              ( 1998ء)
کامل                        :              ( 1998ء)             فاضل               :              ( 2005ء)
کارشناسی                   :              ( 2010ء)            مکالمہ عربی         :              ( 2012ء)
معلم                         :              ( 2015ء)             کارشناسی ارشد   :              ( 2017ء)
ایم اے                     :              (2019ء)۔[5] 
مذکورہ اسناد کے علاوہ موصوف نے متعدد انٹرنیشنل سمیناروں میں شرکت کرکے نفیس انعامات اور اسناد حاصل کیں جن میں سے سر فہرست "جشنوارہ شیخ طوسی" مدرسہ امام خمینیؒ قم میں منعقد ہوا تھا۔ "جشنوارہ امام رضا علیہ السلام" دہلی کی مشہور یونیورسٹی "ہمدرد" میں منعقد ہوا اور "جشنوارہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای" یہ بھی "ہمدرد یونیورسٹی" میں واقع ہوا؛ موصوف نے ان سمیناروں سے اسناد اور نفیس انعامات حاصل کئے۔[6]
اجازات مولانا غافر رضوی: مولانا نے ہندوستان کے حوزات علمیہ کے مدیروں سے متعدد اجازات حاصل کئے جو نماز جمعہ و جماعت پر مشتمل تھے ان میں سے چند اجازے مندرجہ ذیل ہیں:
حجۃ الاسلام مولانا ابن علی واعظ مدیر مدرسہ غفرانمآب لکھنؤ  سال 1437ھ میں حاصل کیا۔
حجۃ الاسلام مولانا خیرات الحسنین مدیر مدرسہ جعفریہ کوپاگنج (مئو)  سال 1437ھ / 2015ء میں دریافت کیا۔
ان کے علاوہ دیگر مدیروں سے بھی اجازے حاصل کئے ہیں جن کا بیان طول کا سبب قرار پائے گا لہٰذا ان سے غض نظر کیا جارہا ہے۔[7]
مولانا غافر رضوی و شاعری: موصوف کی شاعری بہت کمیاب اور بعض مقامات پر نایاب شمار کی جاتی ہے۔
موصوف نے نوحہ، مناقب، مسدس، مرثیہ، سلام، قصیدہ، قطعے، نظم، مسدس و مثنوی بہت زیادہ مقدار میں قلمبند کئے ہیں جن میں سے اکثر کلام انٹرنیٹ پر ٹیسکٹ اور تصویر کی صورت میں دستیاب ہیں۔[8]
اس کے علاوہ مولانا کو غزل گوئی کے فن میں بھی کافی مہارت حاصل ہے۔ موصوف کی غزل، عام شاعروں سے الگ ہوتی ہے۔ عام طور سے شعراء، ایک غزل میں محبوبہ کے تذکرہ کے بغیر غزل کو ناقص سمجھتے ہیں لیکن مولانا کی غزل میں حقیقی رنگِ تغزل نظر آتا ہے یعنی ان کی کوئی غزل ایسی نہیں جس کی انتہا امام زمانہ(عج) اور ذات خداوندی پر نہ ہو۔[9]
موصوف کا ہر شعر اپنی مثال آپ ہے کیونکہ ان کی فکر، تمام افکار سے جدا اور کچھ امتیازات کی حامل ہوتی ہے۔ موصوف کے کلام، خود ان کی آواز میں بھی انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں کہ جن میں سے بعض کلاموں کی تفصیلات میں ان کو "ادیبِ زمن" کے نام یاد کیا گیا ہے نیز کانپور کے مشہور اخبار "متاع آخرت" میں موصوف کی شان میں متعدد مضامین دیکھنے میں آئے ہیں جن کے عناوین "ادیب زمن، ضیاء الافاضل" قرار پائے، یہ مضامین بھی 2014 ء/ 2015ء میں دیکھنے میں آئے ہیں اور یہ مضامین اخبار کی صورت میں انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں جن میں مولانا کے القابات و خطابات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے موصوف کی ستائش کی گئی ہے۔[10]
موصوف، پندرہویں صدی کے عمدہ شعراء میں شمار کئے جاتے ہیں، موصوف کے کلام دوسرے لوگوں کی بہتر سے بہتر آوازوں میں بھی انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں۔[11]
موصوف کے کلام، ٹیکسٹ کی صورت میں بھی انٹرنیٹ پر موجود ہیں؛ جو لوگ تحریری صورت میں اشعار کو پڑھنا چاہتے ہپں وہ اس لنک کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔[12]
موصوف، پندرہ سال کے سن سے شاعری کی طرف کافی مقدار میں رجحان رکھتے تھے جو آج بھی ان کی شاعری میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔ بعض مخلصین کے اصرار پر آپ نے فارسی کے متعدد کلاموں کا اردو میں منظوم ترجمہ کیا جو بعینہ فارسی طرز پر ہے؛ ان کلاموں میں سے بہت سے کلام یوٹیوب چینلز پر بھی موجود ہیں۔ سب سے معروف و مشہور جو انہوں نے ترجمہ کیا وہ ایرانی منقبت خواں "علی فانی" کی آواز میں پڑھے کلام "بطاھا بیاسین" کا اردو منظوم ترجمہ ہے۔ اس کلام کا عنوان آپ نے "طنین عشق" معین کیا اور اس ترجمہ کو علی فانی کی طرز پر ڈھالا۔ دسمبر 2014ء میں اس کلام کے ترجمہ کا آغاز کیا اور جنوری 2015ء میں مکمل کیا۔ حالانکہ مولانا کے کلام ایسے بھی ملتے ہیں کہ ایک گھنٹہ میں پورا کلام کہہ ڈالا لیکن چونکہ یہ فارسی سے اردو میں منظوم ترجمہ وہ بھی فارسی طرز پر! کوئی آسان کام نہیں تھا اور مولانا چاہتے تھے کہ ان کا کلام شستہ و رفتہ ہو لہٰذا انہوں نے کافی وقت لگایا تاکہ ایک بہترین کلام پیش کریں۔ کلام کو مولانا محمد رضا جان کاظمی مشہدی فرزند جان علی شاہ کاظمی نے اپنی بہترین آواز میں اور علی فانی کی طرز پر پڑھا۔ مولانا کا یہ کلام اتنا زیادہ مشہور ہوا کہ یوٹیوب کے متعدد چینلز پر دستیاب ہے اور اس کلام کو دیکھنے والوں اورسننے والوں کی تعداد ایک ملین سے اوپر پہنچ چکی ہے۔[13] 
مولانا کا یہ کلام انٹرنیٹ پر تصویری صورت میں بھی دستیاب ہے، جو لوگ تصویر کی صورت پڑھنا چاہتے ہیں وہ مندرجہ ذیل لنک پر کلک کرکے پڑھ سکتے ہیں نیز اس تصویر کو ڈائنلوڈ کرکے اپنے سسٹم یا موبائل میں بھی رکھ سکتے ہیں۔[14]
مولانا کا یہ کلام آڈیو کی صورت میں بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ جو لوگ آڈیو کے مشتاق ہوں وہ مندرجہ ذیل لنک سے آڈیو فارمیٹ حاصل کرسکتے ہیں اور اپنے سسٹم میں محفوظ کرسکتے ہیں۔[15]
شاعری میں مولانا غافر رضوی کا تخلص "فلکؔ چھولسی" ہے یعنی ان کے کلاموں میں آپ کا مکمل نام تخلص کے ساتھ اس طرح بیان ہوا ہے "مولانا سید غافر رضوی فلکؔ چھولسی"۔[16]
جب موصوف سے انٹرویو لیا گیا تو آپ نے بتایا: میں نے اپنا یہ تخلص 24/ذی الحجہ 1436ھ  بمطابق 2015ء میں معین کیا ہے۔ یہی سبب ہے کہ آپ کے بعض کلاموں میں آپ کا تخلص "غافرؔ" اور بعض کلاموں میں "فلکؔ" دیکھنے کو ملتا ہے۔[17]
مولانا اور بلاگز کی مدیریت: آپ، چند بلاگز کے مدیر اور نائب مدیر ہیں اور اس کے ذریعہ آپ تبلیغ دین میں سرگرم عمل ہیں۔ موصوف کی بلاگز کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
مدیر بلاگ ساغر علم فاؤنڈیشن (.S.i.F) دہلی:             (www.saghareilm1435.blogspot.com)
نائب مدیر بلاگ پیام اسلام فاؤنڈیشن (.P.i.F) چھولس سادات: (www.payameislam.blogspot.com)
نائب مدیر بلاگ پیغام دین فاؤندیشن (.P.D.F) دہلی:        (www.paighamedeen.blogspot.com)
مدیر بلاگ افکار ضیاء:                                                   (www.afkarezia.blogspot.com)
مدیر بلاگ اخبار ضیاء:                                                (www.akhbarezia.blogspot.com)
مدیر بلاگ ضیاء الافاضل:                                                  (www.ziaulafazil.blogfa.com)
مدیر بلاگ بزم ضیاء:                                                    (www.bazmezia.blogspot.com)
نوٹ: تائید حاصل کرنے کے لئے مذکورہ لنکز پر کلک کرکے چیک کیا جاسکتا ہے۔
مولانا غافر رضوی تحقیقی میدان میں: مولانا کے علمی آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ  پندرہویں صدی کے بہترین محقق، مصنف، مؤلف، مترجم، شاعر و مضمون نگار ہیں۔ آپ کے مضامین سال 2014ء سے 2016 ء/ 2017ء تک ہندوستان کے مشہور و معروف اخباروں میں شائع ہوتے رہے ہیں مثلاً: اودھ نامہ لکھنؤ، عزیز الہند نوئیڈا، متاع آخرت کانپور، صحافت دہلی، صحافت لکھنؤ، صحافت ممبئی،ان دنوں ممبئی، میرا وطن دہلی وغیرہ۔ بعد والے سال یعنی 2018ء و 2019ء میں موصوف کے مضامین کی اشاعت کم ہوگئی ہے کیونکہ آپ حال حاضر میں تحقیقی میدان میں سرگرم عمل ہیں۔
ہم مولانا موصوف کے مضامین کی تعداد کو شمار نہیں کرسکتے، اصل تعداد وہ خود ہی بتاسکتے ہیں البتہ ان کے بعض مضامین اخباروں کی صورت میں انٹرنیٹ پر ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔[18]  . 
نیز آپ کے بعض مضامین تصویری اور ٹیکسٹ کی صورت میں بھی انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں۔ خواہشمند حضرات مندرجہ ذیل لنکز کی طرف رجوع کرکے استفادہ کرسکتے ہیں۔[19]
مولانا موصوف نے تالیف، تصنیف اور ترجمہ کے میدان میں کافی زحمتیں اٹھائی ہیں۔ آپ کی بعض تصانیف اور ترجمے پی ڈی ایف کی صورت میں انٹرنیٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ موصوف کے علمی آثار کو موصوف کے نام سے بھی تلاش کیا جا سکتا ہے۔[20]
مولانا موصوف کی خاصیتوں میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ آپ نے شجرہ پر کافی محنت کی ہے۔ آپ کے بڑے بھائی مولانا ذاکر رضا رضوی چھولسی نے چھولس سادات کا شجرہ "گلستان رضویہ" آمادہ کیا، مولانا غافر رضوی نے اس پر نظر ثانی کی، جو خامیاں رہ گئی تھیں انہیں مکمل کیا، یہ کام کئی سال میں پایہ تکمیل تک پہنچا اور 2019ء میں یہ شجرہ مکمل ہوگیا۔ اس شجرہ کے علاوہ آپ نے ایک دوسرا شجرہ بھی آمادہ کیا ہے جو مولانا کے خاندان سے متعلق ہے، اس شجرہ کا عنوان "بوستان ولایت" قرار دیا ہے کیونکہ اس میں صرف خاندان ولایت (چھولس - عباس نگر) کے سلسلہ نسب کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ دونوں شجرے انٹرنیٹ پر موجود ہیں جو لوگ ان شجروں کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں یا ان کو ڈائنلوڈ کرنا چاہتے ہیں وہ ان لنکس کی طرف رجوع کرسکتے ہیں۔ شجرہ کی اہمیت کسی پر مخفی نہیں ہے کہ شجرہ کی حفاظت اور اس کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا کس قدر اہمیت کا حامل ہے لہٰذا ہمارا فرض ہے کہ اپنے شجرہ کو محفوظ رکھیں۔[21]         

***





منابع و مآخذ: ۔

[1] ۔ انٹرویو مولانا غافر رضوی، 20/03/2018ء۔
[2] ۔ انٹرویو والدین مولانا، 14/02/2000ء۔
[3] ۔ ضیاء الافاضل بلاگفا  (http://ziaulafazil.blogfa.com افکار ضیاء (http://afkarezia.blogspot.comپیاماسلام (http://payameislam.blogspot.com)
[4] ۔ انٹرویو مولانا، 2/11/2018ء۔
[5] ۔ انٹرویو مولانا،تاریخ 20/03/ 2018ء۔
[6] ۔ چینل (https://www.youtube.com/watch?v=L rkunKwBI13)
[7] ۔ انٹرویو مولانا، ماہ جمادی الثانی 1437ھ قم، ایران۔
[8] ۔ بزم اہلبیتؑ (http://bazmeahlebait.blogspot.com)
[9] ۔ چینل (48H2https://www.youtube.com/watch?v=ZWdcRMI)
[10] ۔ (https://www.youtube.com/watch?v=e39XxMzk&list =PLv5W1FffQHqXmFPMquJOnAL54WnAkTZvM&index=8)
[11] ۔ چینل (0UWXoHzNV0https://www.youtube.com/watch?v=M)
[12] ۔ بزم ضیاء (http://bazmezia.blogspot.com)
[13] ۔ https://www.youtube.com/watch?v=_geDyu2DUkU۔ https://www.youtube.com/watch?v=pY73301bTAY۔ https://www.youtube.com/watch?v=W7fyCQakSUg۔ https://www.youtube.com/watch?v=LPK_ixTE_Do۔ https://www.youtube.com/watch?v=ZfCG3nltBhc۔ https://www.facebook.com/Azadari.Videosofficial/videos/274804783202891/UzpfSTE2OTcwNDc1NzM4NDc3OTk6MjI2MzE4ODcxMzkwMDM0Ng
https://vilook.com/video/_geDyu2DUkU/be-taha-be-yasin-urdu-%D8%A8%D9%87-%D8%B7%D8%A7%D9%87%D8%A7-%D8%A8%D9%87-%DB%8C%D8%A7%D8%B3%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D8%B1-%D8%AF%D9%88-maulana-ghafir-rizvi-falak-chhaulsi-taneen-e-ishq-1-be-taha-be-yasin-urdu-be-taha-be-yasin-urdu
[15] ۔ بطاھا بیاسین (http://gcmp3.live/mp3/be-taha-be-yasin-urdu.html)
http://bazmeahlebait.blogspot.com۔ https://www.youtube.com/watch?v=UWXoHzNV
[17] ۔ انٹرویو مولانا، 4 فروری 2018ء۔
زینبیہ نیوز  (http://www.zainabianews.com )۔
اسلام ٹائمز (534955https://www.islamtimes.org/ur/interview/)
[20] ۔ زیارات نیٹ (http://www.ziyaraat.net/findbook.asp۔
www.ziyaraat.net AashuraKeRozayKaTehqeeqaJaeza.
www.ziyaraat.net booksTaqabul SaadBinAbiWaqas


No comments:

Post a Comment

Sirajul Mubin Vol-2 - Hindi

 Sirajul Mubin Hindi Translate Vol-2 Hindi Translator: Moulana S. Tasdiq Husain Rizvi and Maulana S. Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi - Author: A...