Sunday, June 28, 2020

Chhaulas Sadat - Ek Mukhtasar Taarruf

چھولس سادات - ایک مختصر تعارف

مولانا سید غافر رضوی چھولسی (دہلی)

چھولس(Chhaulas    छौलस -  Chholas - )، ایک تاریخی بستی ہے جو سادات کی بستی کہلاتی ہے؛ اس بستی کے سادات، ایران کے شہر "سبزوار" سے تعلق رکھتے ہیں کیونکہ اس بستی کے مورث اعلیٰ (میرسید علی سبزواری)سبزوار سے مختلف مراحل طے کرتے ہوئے سرزمین چھولس سادات پر قیام پزیر ہوئے تھے۔  میرسید علی سبزواری کے فرزند ارجمند سید علی اصغر سبزواری کا مزار مبارک چھولس کی کربلا میں ہی واقع ہے جو سادات چھولس کے جدّامجد ہیں۔
چھولس سادات میں کافی تعداد میں امامبارگاہ موجود ہیں جو ایام عزا میں اچھی طرح آباد رہتے ہیں۔چھولس سادات میں چار مسجدیں ہیں جن میں سے دومسجدیں  شیعوں کی اور دو مسجدیں اہل سنت حضرات کی ہیں۔  اس بستی میں ایک مدرسہ بھی ہے جس کو جامعہ رضویہ کہا جاتا ہے اور یہ مدرسہ کافی قدیمی ہے، اس مدرسہ کی داغ بیل ڈالنے والے: (1)مولانا سید شمشاد احمد رضوی گوپالپوری صاحب قبلہ(2)جناب سید آفاق حسین چمن زیدی صاحب علیگڑھ (3) جناب سید محمد شفیع رضوی چھولسی (سابق پردھان) ہیں۔

نمونہ کے طور پر مسجد، امامباڑے اور مدرسہ کی کچھ تصاویر اسی مضمون کے آخر میں ملاحظہ فرماسکتے ہیں۔

جغرافیائی اعتبار سے چھولس سادات:
چھولس کا جغرافیہ
یہ بستی پہلے تو ضلع بلند شہر میں واقع تھی اس کے بعد غازی آباد اور حال حاضر میں یہ بستی گوتم بدھ نگر (نوئیڈا یا گریٹر نوئیڈا) میں شمار ہوتی ہے۔
جغرافیائی اعتبار سے چھولس سادات، دہلی سے پچاس کیلو میٹر؛ غازی آباد سے اکتیس کیلو میٹراور دادری سے تیرہ کیلو میٹر مشرق کی طرف۔ نیز بلند شہر سے اٹھائیس کیلو میٹر اورسکندرآباد سے تیرہ کیلو میٹر مغرب کی طرف واقع ہے۔ دادری اور سکندرآباد کے درمیان میں ایک نہر کا پُل ہے جس کو کوٹ کا پُل کہتے ہیں اس پُل سے ساڑھے چار کیلو میٹر شمال(اتر)کی طرف واقع ہونے والی بستی کا نام چھولس سادات ہے۔
نوٹ: تفصیل طلب حضرات (علمائے چھولس سادات ویکیپیڈیا اور گلستان رضویہ کی جانب رجوع کرسکتے ہیں)




Masjid - Mosque Chhaulas - Chholas Abbas Nagar Uttar Pradesh Gautam Budh Nagar. G.B. Nagar. Greater Noida U.P.
مسجد چھولس سادات عباس نگر یوپی گوتم بدھ نگر - جی بی نگر یوپی ۔ گریٹر نوئیڈا



Jama Masjid - Mosque Chhaulas - Chholas Uttar Pradesh Gautam Budh Nagar. G.B. Nagar. Greater Noida U.P.
جامع مسجد چھولس سادات  یوپی گوتم بدھ نگر - جی بی نگر یوپی ۔ گریٹر نوئیڈا



 Bada Imambada - Imam Bargaah - Chhaulas Sadat Abbas Nagar Chholas -Masjid - Uttar Pradesh Gautam Budh Nagar. G.B. Nagar. Greator Noida U.P.
امامباڑہ امام بارگاہ چھولس سادات عباس نگر یوپی گوتم بدھ نگر - جی بی نگر یوپی ۔ گریٹر نوئیڈا



Karbala Chhaulas - Chholas  Uttar Pradesh Gautam Budh Nagar. G.B. Nagar. Greater Noida U.P.
کربلا چھولس سادات  یوپی گوتم بدھ نگر - جی بی نگر یوپی ۔ گریٹر نوئیڈا



Jamia Rizvia -  Chhaulas - Chholas Abbas Nagar Uttar Pradesh Gautam Budh Nagar. G.B. Nagar. Greator Noida U.P.
جامعہ رضویہ چھولس سادات عباس نگر یوپی گوتم بدھ نگر - جی بی نگر یوپی ۔ گریٹر نوئیڈا

Saturday, June 20, 2020

Sher - Sholey - Halat e Hazira


Aaj wo Sholey ugalte hain hamare hi khilaf
Humne kal jin ke liey Duniya ko Qurba'n kar diya
M.Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi
آج وہ شعلے اگلتے ہیں ہمارے ہی خلاف
ہم نے کل جن کے لئے دنیا کو قرباں کردیا
مولانا سید غافر رضوی فلک چھولسی
شعر، شعلے، حالات حاضرہ

Sher - Khamshi


Wo meri khamshi bhi sunta hai
Ai Falak yu'n hi kam sukhan hu'n me
M.Ghafir Rizvi Falak Chhaulsi
وہ مری خامشی بھی سنتا ہے
اے فلک! یونہی کم سخن ہوں میں
مولانا غافر رضوی فلک چتھولسی
- خاموشی- شعر - خامشی

Photo Maulana Syed Ghafir Rizvi

عکس مستطاب جناب مولانا سید غافر رضوی فلک چھولسی صاحب قبلہ تمثال حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید غافر رضوی فلک چھولسی صاحب قبلہ  Photo: Huj...